Posted in

بہاولپور میں ایک بزرگ خاتون کی موت ،دوسری بھوک سے نڈھال ۔

ریسکیو1122 کنٹرول روم کو آج شام 5 بجے کال موصول ہوئی کہ کرنا بستی لوہار والی گلی میں میرے ہمسائے میں دو بزرگ خواتین اکیلی رہتی ہیں ان میں سے ایک خاتون کی ڈیتھ ہو گئی ہے اور دوسری کی حالت خراب ہے آپ اپنی سروس بھجوا دیں ۔

ریسکیو سٹاف جب موقع پر پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک خاتون کی موت واقع ہو چکی تھی اور میت کافی ڈی کمپوز ہو گئی تھی ۔

سٹاف کے خیال کے مطابق دو سے تین دن پہلے موت واقع ہوئی تھی اور دوسری خاتون ہوش میں آ گئی تھی اور کہہ رہی تھی مجھے بہت زیادہ بھوک لگی ہوئی ہے مجھے کھانے کے لیے کچھ دیں ۔

ریسکیو سٹاف نے وائٹل سائنز چیک کیے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد خاتون کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کر دیا۔

(دونوں خواتین کی عمریں60 سے 70 سال کے درمیان ہیں )

مزید انویسٹیگیشن کے لیے پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔

اپنے ہمسایوں بالخصوص بزرگوں کا خیال رکھیں ۔۔۔۔

ہوسکتا ہے دونوں خواتین دو تین روز قبل گرمی سے بے ہوش ہوئی ہوں اور ایک کی اسی دن موت واقع ہوئی ہو دوسری کو آج ہوش آیا ہو ۔۔ لیکن یہ مفروضہ ہوسکتا ہے اصل واقعہ پولیس تفتیش کر کے بتا سکتی ہے ۔

اللہ کریم فوت ہونےبوالی خاتون کی مغفرت فرمائے اور دوسری خاتون کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *